Live Updates

"پاکستان-افریقہ فرینڈشپ ڈے" کے سلسلے میں سینیٹ میں تقریب، افریقی ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنرز نے شرکت کی

جمعرات 22 مئی 2025 11:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے سینیٹ آف پاکستان میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف افریقی ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنروں نے شرکت کی۔یہ تقریب "پاکستان-افریقہ فرینڈشپ ڈے" کے سلسلے میں منعقد کی گئی،اجلاس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں ایک تاریخی قرارداد منظور کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

قرارداد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا جائے گا کہ ہر سال 25 مئی کو پاکستان-افریقی دوستی کا دن منانے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے، تاکہ دو طرفہ، کثیرالجہتی اور بین الاقوامی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔اس موقع پر افریقی سفارت کاروں کو ایوان بالا کی کارروائی دیکھنے کا موقع بھی دیا گیا، جبکہ ان کے اعزاز میں ایک خصوصی استقبالیہ بھی منعقد کیا گیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے اس تقریب کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہے ۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے افریقی براعظم کے ساتھ کثیرالجہتی اور پائیدار تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات