Live Updates

خطے کے ممالک کو کی جانے والی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 2.37 فیصد اضافہ ،ایس بی پی

جمعرات 22 مئی 2025 11:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) خطے کے ممالک کو کی جانے والی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 2.37 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں جولائی 2024 تا اپریل 2025 کے دو ران خطےکے ممالک بشمول افغانستان ، چین ، بنگلہ دیش ،سری لنکا ، ایران ، نیپال ، بھوٹان اور مالدیپ وغیرہ کو کی جانے والی برآمدات سے 3.743 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کی مالیت 3.656 ارب ڈالر رہی تھی ۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران خطے کےممالک کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 0.087 ارب ڈالر یعنی 2.37 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران افغانستان کو کی جانے والی برآمدات 52.46 فیصد کے نمایاں اضافہ سے 437.22 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 666.59 ملین ڈالر تک بڑھ گئی ۔ اسی طرح بنگلہ دیش کو کی جانے والی برآمدات بھی24.77 فیصد کے اضافہ سے 536.12 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 668.94 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں ۔ مزید برآں مالدیپ کو کی جانے والی برآمدات 3.78 فیصد کی بڑھوتری سے 7.67 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 7.96 ملین ڈالر تک بڑھی ہیں۔ \395

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات