
کشمیر ہرگز بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے ،مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر پاک بھارت خوشگوار تعلقات ممکن نہیں، کل جماعتی حریت کانفرنس
جمعرات 22 مئی 2025 16:54
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنی ریاست دہشت گردی اور بے انتہا جبر کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہاہے اور وہ شہداءکے مقدس مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں ۔
انہوںنے کہا کہ مودی حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں مقبوضہ علاقے میں اپنی جابرانہ کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے ۔ ترجمان نے بھارتی فوجیوں ہاتھوں کے ہاتھوں بے گناہ نوجوانوں کے قتل اور گرفتاری، مکانوں کی مسماری ، جائیدادوں کی ضبطی اور دیگر جابرانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے مزید کہا کہ تنازعہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا اور نہ ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرکے حوالے سے بھارتی ہٹ دھرمی کا موثر نوٹس لے اور اس مسئلے کے حوالے سے اپنی پاس کر دہ قراردادوں پر عملدر آمد کیلئے بھارتی قیادت پر دبائو ڈالے۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.