Live Updates

سمندری طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

جمعرات 22 مئی 2025 17:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، ہوا کا کم دبائو کراچی کے جنوب مشرق میں موجود ہے، ساحلی پٹی کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے کہا کہ مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دبا ئوموجود ہے، لو پریشر کراچی کے جنوب مشرق میں 1075 کلومیٹر دور ہے، سسٹم شمال کی طرف بڑھ کر ڈپریشن کی صورت اختیار کرسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ساحلی پٹی کو فی الحال سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں، سائیکلونک وارننگ سینٹر مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات