Live Updates

جی ڈی اے کا سابق وفاقی وزیر اور سابق صوبائی وزیر کے خلاف مورو کے تشدد واقعات کی ایف آئی آر درج کرنے پر سخت احتجاج

جمعرات 22 مئی 2025 17:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)جی ڈی اے کے مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر صفدر علی عباسی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سید زین شاہ سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ مرتضی خان جتوئی اور مسرور خان جتوئی پر سندھ حکومت کی جانب سے ناحق ایف آئی آر درج کرانے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میر مرتضی خان جتوئی اور مسرور خان جتوئی کے خلاف من گھڑت جھوٹے ایف آئی آر درج کرنے کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کیا جائے ان خیالات کا اظہار جی ڈی اے کے رہنماؤں نے مشترکہ اپنے جاری بیان میں کیا جی ڈی اے کے رہنماوں نے مزید کہا کہ عوامی حمایت سے محروم پیپلز پارٹی کی قیادت اب اپنا ذہنی توازن بھی کھو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مورو میں پولیس گردی اور سیاسی کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی جی ڈی اے نے مذمت کی کیو نکہ ہم سمجھتے ہیں یہ ایک سازش کے تحت تشدد ہوا زرداری لیگ عوام کی جانب سے کینالز اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف پر امن تحریک کو سبوتاژ کرنا چاہتیں ہیں- انہوں نے کہا کہ نہتے سیاسی کارکنوں اور عوام کو پولیس کی جانب سے گولیاں مار کر جانبحق اور زخمی کیا گیا وہ مقدمہ درج کرنے کے بجائے ایف آئی آر ناحق سابق وفاقی وزیر اور جی ڈی اے کے رہنما مرتضی خان جتوئی اور سابق صوبائی وزیر مسرور خان جتوئی پر کاٹی گئی ہے جس کی جی ڈی اے سخت ترین الفاظ میں مزمت کرتی ہے - جی ڈی اے کی قیادت اور کارکنان مورو کے پر تشدد واقعہ میں ملوث نہی ہے لیکن زارداری لیگ کی حکومت سندھ کے فسطائیت کے ہتھکنڈے پوری سندھ کی عوام کو پیپلز پارٹی کے خلاف مزاحمت کرنے پر مجبور کر رہے ہیں ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات