Live Updates

عبدالعلیم خان کی جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کاعہدہ ملنے پرمبارکباد

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلاشبہ نئی عسکری تاریخ رقم کر دی،وفاقی وزیر

جمعرات 22 مئی 2025 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نوازے جانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

جاری پیغام میںوفاقی وزیر عبدالعلیم خان کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلاشبہ نئی عسکری تاریخ رقم کر دی، وہ پاک فوج کی قیادت کا عظیم فریضہ احسن انداز سے نبھا رہے ہیں، بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے ساری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا، سید عاصم منیر کے باعث اقوام عالم میں پاکستان کا نام روشن ہوا۔انہوںنے کہاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے، ساری قوم انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات