بھارتی کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے گروپ میں نہ رہنے کا منصوبہ

آئی سی سی ناک آؤٹس میں پاک بھارت کا نہ کھیلنا ایک غیر ممکنہ سی بات ہے، دونوں ٹیموں کو ایک گروپ میں نہ رکھنا ممکنہ آپشن ہو سکتا ہے : بی سی سی آئی اہلکار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 23 مئی 2025 11:53

بھارتی کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے گروپ میں نہ رہنے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 مئی 2025ء ) بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے ساتھ گروپ میں نہ رکھنے کی پلاننگ شروع کردی۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے آنے والے سالانہ جنرل کونسل اجلاس میں پاک بھارت گروپ میچز پر بحث ہوگی۔
بی سی سی آئی کے اہلکار نے کہا ہے کہ یہ معاملہ آئی سی سی کے سالانہ کانفرس میں زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

 
اہلکار کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ناک آؤٹس میں پاک بھارت کا نہ کھیلنا ایک غیر ممکنہ سی بات ہے، دونوں ٹیموں کو ایک گروپ میں نہ رکھنا ممکنہ آپشن ہو سکتا ہے۔ 
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ میٹنگز 17 سے 20 جولائی سنگاپور میں ہوں گی۔ 
پاکستان اور بھارت صرف آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے ہیں تاہم تاریخی ہزیمت کے بعد بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کی مشترکہ میزبانی پر بھی سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں۔ 
دوسری جانب آئی سی سی سربراہ کے طور پر منتخب ہونیوالے جے شاہ ہندوستانی موقف کو دہرا رہے ہیں۔