Live Updates

مسلم لیگ(ن)اوورسیز ہالینڈ کی تنظیم نو کردی گئی،نئے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

محمد جاوید اقبال کھوکھر کو چیئرمین، چوہدری فیصل منظور کو صدر، عبدالباسط خان کو جنرل سیکریٹری نامزد کیا گیا

جمعہ 23 مئی 2025 15:08

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کی تنظیم نو کردی گئی،صدر انٹرنیشنل افیئرز،اوورسیز پاکستانیز اسحاق ڈار نے مرکزی صدر میاں نواز شریف کی مشاورت سے نئے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،جن کی مدت2سال ہوگی،نوٹیفکیشن کے مطابق محمد جاوید اقبال کھوکھر کو چیئرمین، چوہدری فیصل منظور کو صدر، عبدالباسط خان کو جنرل سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے، چوہدری پرویز علی سندھیلہ میڈیا کوآرڈی نیٹر یورپ، پیر سید طاہر اقرار شاہ چیف پیڑ ن،محمد خورشید مغل پیڑ ن، جاوید بٹ پیارے، شاہد محمود چوہدری سینئر نائب صدور، محمد یونس بٹ،چوہدری محمد سعید،نعمان سلیم،سید رضوان احمد ضیا نائب صدور،،حاجی عبدالقیوم فنانس سیکرٹری،نو خیزعلی سندیلہ ایڈیشنل سیکرٹری،چودری جاوید طارق افتاب ڈپٹی جنرل سیکرٹری اورمحمد محسن صدیق وارثی ہیڈ اف یوتھ کو آرڈی نیشن نامزد کئے گئے، نو منتخب عہدیداروں نے پار ٹی قیادت، بالخصوص قائد محمد نواز شریف، ڈپٹی پرائم منسٹر سینیٹر اسحاق ڈار اور اوورسیز چیپٹر کے سربراہ امجد ملک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ان کے وژن پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں، ہالینڈ پاکستان کا ایک اہم دوست ملک ہے جہاں مسلم لیگ (ن) کی مثر اور مضبوط نمائندگی وقت کی ضرورت ہے، اس موقعہ پر پارٹی قیادت نے اسحاق ڈار کی ملکی ترقی اور سفارتی میدان میں خدمات کو بھی سراہا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات