پاک بھارت طویل المدتی تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ

جمعہ 23 مئی 2025 21:16

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2025ء) امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازعات کے حل کا امکان ظاہر کرتے ہوے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کا کریڈٹ امریکا کی شمولیت اور معاونت کو جاتا ہے، اور اب دونوں ممالک کے طویل المدتی تنازعات کے حل کا ایک نیا موقع سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اگرچہ ماضی میں کئی بار یہ تنازعات حل نہیں ہو سکے، لیکن اب امید کی ایک نئی کرن نظر آ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ممالک کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ دیرپا امن کے لیے آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں جنگ بندی جاری رکھنے کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہیں۔