Live Updates

عوام کی سہولت، محفوظ پیدل آمد و رفت اور بڑھتی ہوئی ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے لیے میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ٹریفک ریگولیشنز نافذ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 23 مئی 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) عوام کی سہولت، محفوظ پیدل آمد و رفت اور بڑھتی ہوئی ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے لیے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے ٹریفک ریگولیشنز نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہےجس کے مطابق جناح روڈ (منان چوک سے ریگل چوک تک) ہر قسم کی گاڑیوں کے داخلے کے لیے روزانہ شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک بند رہے گا۔شارعِ اقبال، پرنس روڈ اور لیاقت بازار کو "نو پارکنگ زون / نو کارٹ زون" قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمو چوک (پاکستان ہوٹل سے سوزوکی سیل اینڈ سروس تک) کو بھی "نو پارکنگ زون / نو کارٹ زون" قرار دیا گیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔سرکلر روڈ کو "ون وے" قرار دیا گیا ہے، جہاں ٹریفک کا داخلہ صرف جناح روڈ سے اور اخراج سورج گنج بازار کی سمت سے ممکن ہوگا۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان احکامات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ اقدامات ویسٹ پاکستان اسٹریٹ رولز 1962 کے تحت کیے گئے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات