Live Updates

سانحہ خضدار ہم کبھی بھی نہیں بھلا سکتے ،معصوم بچوں کی زندگیاں گل کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 23 مئی 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ سانحہ خضدار ہم کبھی بھی نہیں بھلا سکتے ،معصوم بچوں کی زندگیاں گل کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ،بھارت پاکستان میں اندرونی مداخلت کر کے دہشت گردانہ کارروائیوں کا واضح ثبوت دے رہا ہے ،ہم پوری قوم متحد و منظم ہیں ،ہمیں کوئی بھی شخص سبوتاژ نہیں کر سکتا ، ہم سانحہ خضدار میں شہید ہونے بچوں کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ خضدار کے موقع پر افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سانحہ خضدار کے شہداءکی یاد میں شمع بھی روشن کیں۔ حافظ سعید احمد بنگلزئی نے شہداءکی مغفرت اور ان کے ورثا کے صبر جمیل کے لیے دعا کروائی ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات