وزیر اعظم محمد شہباز شریف 25 سے 30 مئی کے دوران ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے، دفترخارجہ

ہفتہ 24 مئی 2025 15:05

وزیر اعظم  محمد شہباز شریف 25 سے 30 مئی    کے دوران ترکیہ، ایران، آذربائیجان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 کے دوران ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کر یں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سےہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اپنے چھ روزہ دورہ کے دوران وزیر اعظم ان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات کے حوالہ سے تبادلہ کریں گے۔ وزیر اعظم کو بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی حمایت کی تعریف اور ان کے کردار کے اعتراف کا موقع بھی ملے گا۔وزیراعظم 29-30 مئی 2025 کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔