امریکا نے شام پرعائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

استثنی شام بھر میں زیادہ موثر انسانی امداد کی فراہمی کو ممکن بنائے گا، وزیرخارجہ

ہفتہ 24 مئی 2025 15:06

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)امریکا نے شام پر عائد پابندیاں ختم کر دیں ۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی حکومت نے شام پر پابندیوں میں نرمی کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے خانہ جنگی کا شکار ملک کو سینکشنز سے بڑے پیمانے پر استثنی دے دیا ہے، یہ استثنی بجلی، توانائی، پانی اور صفائی کی سہولیات کی فراہمی کو آسان اور شام بھر میں زیادہ موثر انسانی امداد کی فراہمی کو ممکن بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نیتوقع ظاہر کی ہے کہ اہم پالیسی ترجیحات پر شامی حکومت کی طرف سے فوری کارروائی کے بعد ریلیف ملے گا۔امریکا کے سٹیٹ اینڈ ٹریژری ڈیپارٹمنٹ نے 2019 میں کانگریس کی جانب سے عائد کچھ پابندیاں6 ماہ کے لیے ہٹا لی ہیں، اس اقدام کے بعد اب شام میں غیر ملکی کاروبار کر سکیں گے اور اس حوالے سے امریکی قوانین میں توسیع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ پابندیوں کو مکمل طور پر ہٹانے کے لیے امریکی حکومت کی وسیع تر کوششوں کا صرف ایک حصہ ہیں۔شام کے شہریوں اور ان کے حامیوں نے پابندیوں میں ریلیف کا جشن منایا تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہیں مستقل طور پر ہٹانے کی ضرورت ہے تاکہ جنگ کے بعد تعمیرِ نو کے لیے درکار اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری اور کاروبار کو محفوظ بنایا جا سکے۔