
اسلام آباد میں دن کے وقت اندھیراچھا گیا، تیز ہواﺅں کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری
بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، شہر میں دن ایک بجے ہی شام کا سماں ہوگیا شہری گاڑیوں کی ہیڈلائٹ آن کرنے پر مجبور ہوگئے، راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی
فیصل علوی
ہفتہ 24 مئی 2025
13:40

(جاری ہے)
ایبٹ آباد ،ہری پور،اٹک کے مختلف علاقوں میں بھی تیزآندھی و طوفان اور شدید بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔اسی طرح مردان کے علاقوں میں بھی تیز اور شدید بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی اس کے ساتھ سوات مینگورہ بھی گرد شدید بارش ہوئی ۔
ندی میں شدید طغیانی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ہری پور، خان پور،ایبٹ آباد، لوئر دیر، بونیر، صوابی ، مانسہرہ، ٹیکسلا، نوشہرہ میں بھی موسلادھار بارش سے بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی، اٹک میں بھی تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ مختلف علاقوں میں درخت گرنے کی اطلاعات ہیں۔قبل ازیں این ڈی ایم اے نے موسمی ایڈوائزری الرٹ جاری کرتے ہوئے طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کیاتھا۔این ڈی ایم کی جانب سے الرٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع میں آندھی اور گرج چمک سے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق تیز ہوائیں درختوں کے گرنے اور بجلی کے نظام میں خلل کا سبب بن سکتی ہیں۔گرد آلود طوفان سے عمارتوں کو نقصان اور حد نگاہ میں کمی کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔حفاظتی تدابیر اختیار کریں، موسمی حالات خطرناک ہو سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، وزیرستان، کوہاٹ، کرک اور لکی مروت میں بارش کی توقع ہے جبکہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ ژوب، موسی ٰ خیل، بارکھان، خضدار اور لسبیلہ میں بارش ہونے کی توقع ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
مزید اہم خبریں
-
سیلاب: یو این کی امدادی کارروائیوں میں پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی
-
’یہ ہمارے نہیں آپ کے مطالبات ہیں‘ اے این پی کے اے پی سی اعلامیہ پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا دستخط سے انکار
-
پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیئے جائیں گے، فیصل واوڈا
-
خیبرپختونخواہ میں سرکاری فنڈز کا 10 فیصد غیرریاستی مسلح گروہوں کو دیا جاتا ہے، مولانا فضل الرحمان
-
بستیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر نئے مقامات پر آباد کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ
-
لاہور میں قابل اعتراض پارٹی منعقد کرنے پر گرفتار خواجہ سراؤں کیخلاف درج مقدمہ خارج
-
سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی، یو اے ای میں یومِ آزادی کی تقریبات ملتوی
-
نا اہل ،ائیر کنڈیشنڈکمروں تک محدود افسران کو ریلوے میں رہنے کوئی حق نہیں‘حنیف عباسی
-
سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے خاتمے کیلئے مذاکرات ضروری ہیں‘ یوسف رضا گیلانی
-
وزیرداخلہ نے سعودی وفد سے فیلڈ مارشل کے مکالمہ کی تفصیل بتا دی
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
-
خشک سالی اور ڈیم: افغانستان میں پانی کا بحران علاقائی شکل اختیار کر گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.