Live Updates

مارخور صرف ایک جانور نہیں، یہ ہماری قومی غیرت، بقاء، اور فطری خوبصورتی کا نشان ہے، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

ہفتہ 24 مئی 2025 15:06

مارخور صرف ایک جانور نہیں، یہ ہماری قومی غیرت، بقاء، اور فطری خوبصورتی ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) مارخور صرف ایک جانور نہیں، یہ ہماری قومی غیرت، بقاء، اور فطری خوبصورتی کا نشان ہے، اس کی حفاظت دراصل پاکستانی شناخت کی حفاظت ہے۔اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا اعزاز پاکستان کے حصے میں آنا، اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم بطور قوم قدرتی وسائل کی اہمیت اور ماحولیات کے تحفظ سے آگاہ ہو چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے عوامی ڈیرہ کوبے چک میں مارخور کے پہلے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں چیف آف آرمی سٹاف، فیلڈ مارشل، غازی حافظ سید عاصم منیر کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہما رے سپہ سالار جیسے محب وطن، باکرداراور نڈر کی قیادت کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان دنیا بھر میں قدرتی ورثے کے تحفظ، قومی یکجہتی اور ماحولیاتی قیادت کے میدان میں ایک بلند مقام حاصل کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

سپہ سالار کی روحانی بصیرت، عسکری حکمتِ عملی، اور حب الوطنی پر مبنی وژن نے قوم کو صرف سرحدوں ہی نہیں، نظریاتی و فکری محاذوں پر بھی مضبوط کیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ مارخور جیسے قومی جانور کی حفاظت اسی جذبے کا تسلسل ہے جو پاکستان کی عسکری قیادت کی طرف سے ایک "گرین پاکستان" کی جانب اٹھایا گیا قدم ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات