Live Updates

لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دودو مرتبہ فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل

ہفتہ 24 مئی 2025 15:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء) لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں ٹیمیں چوتھی مرتبہ پی ایس ایل کا فائنل کھیل رہی ہیں۔ دونوں ٹیموں نے دودو مرتبہ فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ 2016میں کھیلی گئی پہلی پی ایس ایل کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

2017میں پشاور زلمی نے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی۔

2019میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں پشاور زلمی کو شکست دی ۔ 2020میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو فائنل میں شکست دی ۔ 2022اور اور 2023میں مسلسل دو مرتبہ لاہور قلندرز نے فائنل میں ملتان سلطانز کو شکست دی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ 2025میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سے کونسی ٹیم جیتے گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات