
امریکی وزارت خزانہ کا شامی صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
شام کے مرکزی بینک، دیگر کئی بینکوں، سرکاری تیل و گیس کمپنیوں، وزارتوں، شامی فضائی کمپنی، نشریاتی و ٹیلی ویژن اوراللاذقیہ و طرطوس کی بندرگاہوں پر بھی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں.رپورٹ
میاں محمد ندیم
ہفتہ 24 مئی 2025
16:20

(جاری ہے)
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزارت نے کہا کہ اس فیصلے سے شام میں نئی سرمایہ کاریاں اور نجی شعبے کی نئی سرگرمیوں کی راہ ہموار ہو گی یہ فیصلہ ہمارے غیر ملکی شراکت داروں اور اتحادیوں کو شام میں سرمایہ کاری کی اجازت دے گا وزارت نے اس امر کی بھی تصدیق کی کہ یہ فیصلہ شام پر سے پابندیاں اٹھانے کے لیے امریکی کوششوں کے ایک وسیع تر اقدام کی پہلی کڑی ہے.
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ شام کو ایک پر امن اور مستحکم ملک بننے کے لیے کام جاری رکھنا چاہیے اس امید کے ساتھ کہ آج کے اقدامات اس ملک کو ایک روشن، خوش حال اور مستحکم مستقبل کی طرف لے جائیں گے . دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ انہوں نے ”سیزر سیریا سویلین پروٹیکشن ایکٹ“ کے تحت شام پر عائد پابندیوں سے 180 دن کی مدت کے لیے استثنا جاری کیا ہے اس کا مقصد یہ ہے کہ یہ پابندیاں سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں، اور بجلی، توانائی، پانی، صحت کی سہولیات اور انسانی امداد کی کوششوں میں آسانی پیدا ہو. انہوں نے کہا کہ آج کے اقدامات صدر کے وژن کے مطابق شام اور امریکہ کے درمیان ایک نئے تعلق کی طرف پہلا قدم ہیں یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نے 13 مئی کو یہ کہا تھا کہ انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے ریاض سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فیصلہ شہزادہ محمد بن سلمان سے اس معاملے پر گفتگو کے بعد کیا ہے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے 20 مئی کو اعلان کیا تھاکہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے سابق صدر بشار الاسد کے دور سے عائد اقتصادی پابندیاں اٹھانے پر اتفاق کر لیا ہے. اقوامِ متحدہ کے سابقہ اندازوں کے مطابق شام کو تعمیر نو کے لیے 400 ارب ڈالر درکار ہوں گے خصوصاً اس حال میں کہ ملک بھر میں ہزاروں عمارتیں منہدم ہو چکی ہیں، کئی علاقے مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، اور بجلی سمیت دیگر شعبے سالہا سال کی جنگ کی وجہ سے برباد ہو چکے ہیں ماضی میں القاعدہ اور داعش سے وابستہ رہنے والے احمد الشرع سے ریاض میں 37 منٹ طویل ملاقات کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں ان میں صلاحیت ہے امریکہ کی جانب سے احمد الشرع کے سر کے لیے ایک کروڑ ڈالر کا انعام دسمبر میں ہی ختم کیا گیا تھا‘شام کے عبوری صدرکی سربراہی میںہیئت تحریر الشام (ایچ ٹی ایس)نے دسمبر 2024میں انتہائی برق رفتاری سے پیش قدمی کرتے ہوئے دارالحکومت دمشق سمیت شام کے بڑے شہروں پر قبضہ کرکے حکومت قائم کرنے کا اعلان کردیا تھا . ایچ ٹی ایس پہلے النصرہ فرنٹ کے نام سے جانی جاتی تھی ایچ ٹی ایس سال2011 اور 2012 کے دوران داعش(آئی ایس آئی ایس) کی ایک خفیہ شاخ کے طور پر آغاز کیا اس کے بعد یہ گروپ القاعدہ سے منسلک ہو گیا اور 2016 میں شریعت کے نظام حکومت کے تحت ریاست قائم کرنے کے نعرے کے ساتھ اس نے اپنی آزاد حیثیت قائم کرلی اور2017 میں شمال مغربی شام کے ادلب صوبے پر اپنا کنٹرول مستحکم کیا اوراس علاقے میں ایک سویلین حکومت چلائی.
مزید اہم خبریں
-
کن فلمی میلے کا گولڈن پام ایوارڈ ایران کے جعفر پناہی کے نام
-
دہشتگرد ہندوستان کے پیروکار ہیں، اسلام میں کفر اور حق اکھٹے نہیں ہوسکتے، ترجمان پاک فوج
-
ماکیاولی کا دوسرا رُخ
-
غزہ میں ’مظالم‘: ملائیشیا کے وزیر خارجہ کی طرف سے ’دوہرے معیارات‘ کی مذمت
-
یہ قوم اور فوج ہمیشہ سے ایک تھی اور ایک رہے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ، شہید طلباء کی تعداد 8 ہوگئی
-
بھارت کی پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازش بے نقاب
-
بھارت چین پر ایپل کا انحصار کم کرنے میں معاون؟
-
خاتون کا شوہر پر غیرفطری سیکس اور وحشیانہ جنسی تشدد کا الزام، ملزم گرفتار
-
اسپیشل ٹیکنالوجی زونز: کاغذی اصلاحات سے ملک ترقی نہیں کر سکتا
-
بنگلہ دیش کا بھارت کو شدید دھچکہ، 21 ملین ڈالر کا دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا
-
پاکستانی طلباء و طالبات بیرون ملک تعلیم کیلئے سکالرشپس کیسے حاصل کریں؟ مکمل طریقہ کار بتا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.