اوکاڑہ،بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 24 مئی 2025 17:24

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ سٹی میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیاگیا۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں 5 سال تک کے 6 لاکھ 52 ہزار 2 سو 55 بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ، ہسپتال انتظامیہ، محکمہ ہیلتھ کے افسران سمیت دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے۔\378