بی ای سی اور سی پیک کی سالگرہ کے موقع چائنیز قونصلیٹ میں سیمینار

مقررین کا سرمایہ کاروں کو بلوچستان کی معیشت بہتر بنانے میں کردار اداکرنے پر زور

ہفتہ 24 مئی 2025 19:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)بلوچستان اکنامک فورم کی 33ویں اورسی پیک کی 12ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی میں چینی قونصلیٹ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں قونصل جنرل مسٹر یانگ یونڈونگ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے چین کے سی جی ،بلوچستان اکنامک فورم کے صدر سردار شوکت پوپلزئی، وژنری گروپ کے چیئرمین احمد اقبال بلوچ، سابق وزیراعلی بلوچستان جان جمالی، گوادر کے سابق ناظم بابو گلاب، سینیٹر سیف اللہ مگسی، کرنل (ر) مختار احمد بٹ نے خطاب کیا ۔

تقریب میں وی ایس ایچ نیوز کے سی ای او اویس اقبال بلوچ، جی بی ڈی اے کے وائس چیئرمین فصیل ادریس اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی ۔مہمان خصوصی جعفر خان مندوخیل گورنر بلوچستان نے پاکستان اور چین کی دوستی کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی بروقت مدد نے پاکستان کو فتح دلائی، انہوں نے سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ آگے آئیں اور بلوچستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔