ہمایوں خان کا حاکم علی زرداری کی 14ویں برسی خراجِ عقیدت

ہفتہ 24 مئی 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خان نے حاکم علی زرداری کی 14ویں برسی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاکم علی زرداری کی زندگی عوامی خدمت اور سیاسی خدمات میں گزر گئی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حاکم علی زرداری ایک باکمال سیاست دان، بصیرت رہنما، اور ایک مخلص خاندانی آدمی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حاکم علی زرداری کی زندگی عوامی خدمت اور سیاسی خدمات میں گزر گئی، آپ پاکستان کی سیاسی سماج میں ایک اہم شخصیت تھے۔ انہوںنے کہاکہ آپ نے ملکی سیاست کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا، قومی اسمبلی میں متعدد مرتبہ خدمات انجام دیں۔ انہوںنے کہاکہ آپ نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیا،سیاست کی علاوہ آپ کاروبار اور فنون میں بھی نمایاں رہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ کے خاندان کی وطن سے بے لوث محبت کی وجہ سے زندگی عوامی خدمت میں وقف کر دیں، پارٹی اور ملک کی خاطر آپکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔