Live Updates

محمود خان اچکزئی سے وزیرستان کے قومی مشران کے نمائندہ وفد کی ملاقات

ہفتہ 24 مئی 2025 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی سے وزیرستان کے قومی مشران کے ایک نمائندہ وفد نے اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔اس موقع پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی سینئر نائب صدر میر کلام وزیر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کی طویل اور غیرقانونی حراست پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ محترم محمود خان اچکزئی نے وفد کو یقین دلایا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ علی وزیر اور ان کے خاندان کے ساتھ اصولی اور بھرپور حمایت کا مظاہرہ کیا ہے، اور پارٹی مستقبل میں بھی ان کی رہائی کے لیے ہر ممکن سیاسی، آئینی اور اخلاقی کوشش جاری رکھے گی۔محمود خان اچکزئی نے وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا۔ وزیرستان کے مشران نے ان کے خلوص، محبت اور مسلسل حمایت پر پورے وزیرستان کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور انہیں پشتون قوم کا حقیقی ترجمان قرار دیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات