
شہید حیدر علی اور دیگر متاثرہ بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،محمد طاہر کھوکھر
دہشت گردی کی اس سفاک کارروائی نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کی بدترین مثال ہے
اتوار 25 مئی 2025 14:40
(جاری ہے)
پاسبان وطن کی مرکزی قیادت نے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سانحے نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے دہشت گردوں نے نہ صرف تعلیم کے نور کو بجھانے کی کوشش کی بلکہ ہنستے بستے گھروں کو اجاڑ کر رکھ دیادہشت گردی کی اس سفاک کارروائی نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کی بدترین مثال ہے شدید غم و غصے کا اظہار ایک ہی گھر کے تین معصوم پھولوں کو نشانہ بنانے والے نہ مسلمان ہو سکتے ہیں نہ انسانیہ حیوان بھی نہیںیہ انڈیا کے پالتو درندے ہیںجنہوں نے اسکول کے معصوم بچوں پر گولیاں برسائیں ان بچوں کا کیا قصور تھا جو صرف تعلیم حاصل کرنے اسکول گئے تھے دشمن کی یہ بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیںشیخ مختار اعوان مرکزی صدر طاہر کھوکھر نے واقعے کو ایک منظم اور اسپانسرڈ دہشت گردی قرار دیتے ہوئے بھارت اور اس کی خفیہ ایجنسی راکا ہاتھ قرار دیا قوم اس سے باخبر ہے یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے بھارت نے پاکستان میں افرا تفری خوف اور بدامنی پھیلانے کے لیے دہشت گردوں کو میدان میں اتارا ہے مگر پاکستان کی حفاظت کے لیئے عوام اور ادارے ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن چکے ہیں بھارت معصوم خون کا حساب دے گا اور دشمنوں کو پاکستان کی سرزمین پر چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
پاسبان وطن کی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے سیکیورٹی ادارے افواج اور عوام متحد ہیںپاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں اور یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی ہماری افواج اور ایجنسیاں ان درندوں کو چن چن کر نشان عبرت بنائیں گی یہ انڈیا کے ایجنڈے پر کام کرنے والے دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچیں گے قوم کی آنکھیں کھل چکی ہیں پاکستان کے عوام اب دشمن کو پہچان چکے ہیں بھارت اپنی شکست کا بدلہ معصوم بچوں کے خون سے لے رہا ہے مگر قوم نہ ڈری ہے نہ جھکی ہے عوام متحد ہیں اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے شہید حیدر علی اور دیگر متاثرہ بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا دشمن کو اس ظلم کی قیمت چکانی ہوگی، اور پاکستان ان شہادتوں کو ایک نئے عزم اور نئی طاقت میں بدل دے گا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.