Live Updates

پاکستان عوامی تحریک کے 36 ویں یوم تاسیس پر ملک بھر میں سیمینارز،خرم نواز گنڈاپور ودیگر کا خطاب

اتوار 25 مئی 2025 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) پاکستان عوامی تحریک کے 36 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اتوار کے روز لاہور سمیت ملک بھر میں ضلعی مقامات پر"قوت اخوت عوام" کے موضوع پر سیمینارز منعقدہوئے اور کیک کاٹے گئے۔ترجمان کے مطابق لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ بھر پور دفاع عوام اور افواج پاکستان کے اتحاد و یکجہتی کا ثمر ہے،اب وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو آگے آنے دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوریت آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کا نام ہے،پاکستان عوامی تحریک جامع اصلاحات اور عوامی امپاورمنٹ کیلئے اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔سیمینار سے راجہ زاہد محمود،سردار عمر دراز خان، ثاقب بھٹی، گلزار حسین شاہ، عارف چودھری، شفاقت مغل،امجد چودھری،سردار عارف علی، نوراللہ صدیقی اورانجینئر رفیق نجم نے بھی اظہارخیال کیا۔ترجمان نے کہا کہ مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کراچی، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے لاہور، میاں ریحان مقبول نے فیصل آباد چک جھمرہ میں سیمینار میں شرکت اور خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی، اتحاد و یکجہتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات