
پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا یومِ افریقہ کے موقع پر پیغام
اتوار 25 مئی 2025 17:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان، افریقی ممالک کے ساتھ تعلیم، تجارت، طب، زراعت اور ماحولیاتی تحفظ جیسے اہم شعبہ جات میں شراکت داری کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے افریقی یونین کی جانب سے براعظمی اتحاد اور ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ افریقی اقوام عالمی امن، انسانی وقار اور انصاف کے فروغ میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں جو لائقِ تحسین ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سینیٹ آف پاکستان، حکومت کی "لُک افریقہ" اور "انگیج افریقہ" پالیسیوں کے تحت افریقی خطے کے ساتھ دیرپا اور مؤثر شراکت داری کو فروغ دینے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کی زیر قیادت حال ہی میں ایوانِ بالا نے "پاک-افریقہ فرینڈشپ" کے حوالے سے ایک اہم قرارداد بھی منظور کی، جس میں افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔ اس قرارداد کی منظوری چیئرمین سینیٹ کی پاک افریقہ دوستی کے لیے سنجیدہ کاوشوں کا عملی مظہر ہے۔علاوہ ازیں، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے حالیہ دنوں میں افریقی ممالک کے سفراء سے اہم ملاقاتیں بھی کیں، جن میں انہوں نے تجارت، معیشت اور پارلیمانی روابط کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ ملاقاتیں دونوں خطوں کے درمیان قریبی تعاون اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کی نئی راہیں ہموار کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
-
وزیراعظم سے سینیٹر ایمل ولی خان کی ملاقات ، کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.