Live Updates

ڈیرہ اسماعیل میں فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشت گرد فورسز اور شہریوں پر حملوں سمیت دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے

Sajid Ali ساجد علی اتوار 25 مئی 2025 18:15

ڈیرہ اسماعیل میں فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 4 دہشت گرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ میں پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، مارے جانے والے 3 دہشت گردوں کی شناخت بہرام، مولانا بودان اور فاتح کے ناموں سے ہوئی، تاہم چوتھے دہشت گرد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو کلیئر کر کے سرچ آپریشن مکمل کر لیا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد فورسز اور شہریوں پر حملوں سمیت دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے، پاک فوج اور سکیورٹی ادارے شہریوں کی حفاظت اور قیام امن کے لیے ملک بھر میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام میں کفر اور حق اکھٹے نہیں ہوسکتے، دہشت گرد ہندوستان کے پیروکار ہیں جو مساجد کو شہید کرتے ہیں، لوگوں کو ذبح کرتے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، ان کا خیبر پختونخواہ اور پختونوں کی روایات سے کوئی تعلق نہیں، خارجی نور ولی کہتا ہے شریعت میں اجازت ہے کہ آپ کافر سے مددلے سکتے ہیں، یہ اس ہندوستان سے مدد مانگتے ہیں جہاں کشمیر کی بچیوں کی عزت کو پامال کیا جاتا ہے، افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے، مسئلہ ان کی اشرافیہ ہے جن کو ہندوستانی پیسہ دے کر خریدتا ہے اور پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے، اپنے افغان بھائیوں سے کہتے ہیں دہشت گردوں کو اپنے ملک میں جگہ نہ دو، تم بھارت کے آلہ کار نہ بنو۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات