سپریم کورٹ: عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر (آج) سمپوزیم کا انعقادہوگا

اتوار 25 مئی 2025 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)سپریم کورٹ میں عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر (آج)پیر کو سمپوزیم کا انعقاد ہوگا۔سمپوزیم کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے، سمپوزیم کا عنوان ’’پاکستان میں عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال، امکانات اور وعدے‘‘ہے۔

(جاری ہے)

لا اینڈ جسٹس کمیشن کی جانب سے 26 مئی کو سمپوزیم کو منعقد کیا جارہا ہے جس میں سپریم کورٹ پاکستان، آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ کے ججز و افسران جبکہ گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ، فیڈرل شریعت کورٹ کے ججز و افسران شریک ہوں گے۔

سمپوزیم میں تمام ہائی کورٹس اور راولپنڈی و اسلام آباد کے عدالتی افسران کو بھی مدعو کیا گیا ہے، وفاقی عدالتی اکیڈمی کے فیکلٹی ممبران بھی اس تقریب میں شرکت کررہے ہیں ، تقریب ملک میں عدالتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔