ا*ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے،پوری قوم ان کی مقروض ہے ، کامران ٹیسوری

اتوار 25 مئی 2025 19:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2025ء) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی شہید سکوارڈن لیڈر عثمان یوسف کی رہائش گاہ آمد گورنر سندھ نے اہل خانہ کیساتھ اظہار تعزیت کیا۔جڑواں شہروں میں شہید کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے، بھارت کا مقابلہ صرف فوج نے نہیں،25 کروڑ عوام نے بھی کیا، کہ پوری قوم شہیدوں کی مقروض ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہید عثمان یوسف کے تمام خاندان کا تعلق فوج سے ہے، وطن کیدفاع کیلیے ہم سب ایک ہیں، جنگ کے دوران بھارتی میڈیا جھوٹ بولتا رہا، پاکستانی میڈیا بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کرتا رہا۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کا تاحال کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، بھارتی میڈیا نے پہلگام واقعے سے متعلق جھوٹ بولے،قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاک فضایئہ نے بھارت کا جدید ٹیکنالوجی کا غرورخاک میں ملادیا۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاک بحریہ کی بھرپورتیاری دیکھ کردشمن کوسمندری محاذ پر لڑنے کی جرات نہیں ہوئی، دوست ملکوں نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں اہم کردارادا کیا جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔