Live Updates

ژ*پی ایس ایل کا فائنل پاک بحریہ کے نام ،زبردست خراج تحسین پیش، ویڈیو جاری

اتوار 25 مئی 2025 21:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2025ء)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل میچ کے دوران پاکستان بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران دشمن کی ہر چال کو ناکام بنایا، پاک نیوی کے جوانوں کو الرٹ دیکھ کر دشمن وار کرنے کی جرات نہ کر سکا، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان پی ایس ایل کے فائنل میں پاکستان بحریہ کے اس کردار کو سراہا گیا اس موقع پر پاک بحریہ نے خصوصی ویڈیو بھی جاری کر دی، جس میں سربراہ پاک بحریہ نے پیغام دیا ہے کہ آئندہ بھی پاک بحریہ دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات