Gلوچستان میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کے کاروبار پر پابندی اور بارڈرز کی بندش سے سوچی سمجھے منصوبے کے تحت عوام سے بچوں کا دو وقت کا نوالہ چھین رہا ہے ، جمعیت نظریاتی

اتوار 25 مئی 2025 22:00

بکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2025ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی صوبائی جنرل سیکرٹری مولاناحافظ عبدالاحد کبدانی نائب امیر مولانا عبدالروف نائب امیر سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی مفتی فداالرحمن صوبائی سرپرست مولاناخدائے نظر ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک محمد حسنی عبدالطیف مجاہد صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی ڈپٹی سیکرٹری شیر جان صالح مولاناشاہ محمد میرمبارک خان محمدحسنی مولاناعبدالسلام جتک نے کہا کہ بلوچستان میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کے کاروبار پر پابندی اور بارڈرز کی بندش سے سوچی سمجھے منصوبے کے تحت عوام سے بچوں کا دو وقت کا نوالہ چھین رہا ہے وزیراعلی گورنر اس صوبے کا رہنے والے ہیں کہ بلوچستان میں بیروزگاری سے کس حال تک پہنچ چکے ہیں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کے کاروبار پر پابندی اور بارڈرز کی بندش عوام کی معاشی قتل کرنے کی مترادف ہے یہاں نہ اور روزگار کی مواقع ہے نہ ہی زراعت ہے اور نہ ہی کوئی صنعتی شعبہ موجود ہے بلوچستان کے لوگوں کے روزگار کا دارومدار ایرانی پیٹرول اور بارڈرز پر ہے بارڈر پر مزدوری کرکے دو وقت کی روٹی مل رہی ہے ہزاروں لوگوں کے گھروں کے چولہے اسی سے جلتے ہیں انہوں نے کہا کہ فارم 47 حکومت نے عوام کی استصالی کے لئے کمر کس لی ہے ایرانی پیٹرول پر پابندی، بارڈروں کی بندش، اپنے وسائل اور معدنیات استفادہ کرنے سے محروم، سی پیک کی منصوبوں اور نئی صنعتوں کی قیام سے محروم کیا گیا انہوں نے کہا کہ منی پیٹرول پمپ اور ایرانی تیل کی سپلائی کی بندش سے ہزاروں خاندان نان شبینہ کی محتاج بن جائینگی ایرانی ڈیزل اور پٹرول کی بندش کی وجہ سے نہ صرف کاروبار کرنے والے لوگ متاثر ہوئے ہ ہیں بلکہ پٹرول اور ڈیزل کی قلت سے عوام مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت منی پیٹرول پمپ اور ایرانی تیل کی سپلائی اور ایرانی تیل کی بندش کا ظالمانہ فیصلہ واپس لیا جائے۔

(جاری ہے)

حکومت ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کے کاروبار پر پابندی عائد کرنے سے پہلے نوجوانوں کو روزگار کی مواقع فراہم کرے یہاں ایک ایک نوکری پر لاکھوں کا بولی لگتی ہے اور لاکھوں روپے سے جعلی ڈومیسائل پر دوسرے صوبوں کی لوگوں کو پوسٹوں پر تعینات کر رہے ہیں نوجوان ایک ایک نوکری کے لیے دربدر ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیٹرول پر پابندی سے پہلیصوبہ میں کارخانے اور صنعتیں قائم کرکے بیروزگار جوانوں کیلئے کسی روزگار کا بندوبست کرے۔ ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کے کاروبار سے منسلک ہزاروں جوانوں کیلئے متبادل روزگار کا پروگرام بنایا جائے۔