yفٹبال دنیا کا سب سے زیادہ کھیلا جانے والا کھیل ہے، ظفر بلوچ

اتوار 25 مئی 2025 22:00

aنوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2025ء) سینئر صحافی ظفر بلوچ نے کہا کہ فٹبال دنیا کا سب سے زیادہ کھیلا جانے والا کھیل ہے جو نہ صرف جسمانی فٹنس فراہم کرتا ہے بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ہر سال 25 مئی کو "فٹبال کا عالمی دن" منایا جاتا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2024 میں ایک قرارداد منظور کی جس کے تحت 25 مئی کو فٹبال کا عالمی دن قرار دیا گیا۔

اس دن کا تعلق 1924 کے پیرس اولمپک کھیلوں سے ہے،جہاں پہلی مرتبہ فٹبال کو بین الاقوامی سطح پر ایک منظم کھیل کے طور پر پیش کیا گیا۔ یہ اقدام نہ صرف فٹبال کے عالمی اثرات کو تسلیم کرتا ہے بلکہ اس کھیل کے ذریعے امن، بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوشش بھی ہے۔

(جاری ہے)

فٹبال صرف ایک کھیل نہیں بلکہ یہ ایک عالمی زبان ہے جو نسل، مذہب، زبان اور قومیت کی حدود کو عبور کرتے ہوئے لوگوں کو یکجا کرتی ہے۔

یہ کھیل ٹیم ورک، نظم و ضبط، برداشت، اور محنت جیسی اقدار کو فروغ دیتا ہے۔ فٹبال نے مختلف ممالک میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا ہے۔اور بعض خطوں میں یہ غربت اور جرائم سے بچا کا ذریعہ بھی بنا ہے۔عالمی دن منانے کے مقاصد فٹبال کے ذریعے عالمی یکجہتی اور امن کو فروغ دینا ہوتا ہے۔صحت مند طرزِ زندگی کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہی.معاشرتی ترقی اور تعلیم میں فٹبال کے کردار کو اجاگر کرنا پڑتا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے مختلف ممالک میں فٹبال میچز، آگاہی مہمات، فٹبال کلبز کے دورے، تربیتی کیمپس اور سماجی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں۔ اقوام متحدہ، FIFA اور دیگر ادارے اس دن کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرتے ہیں تاکہ فٹبال کو ایک مثبت سماجی طاقت کے طور پر پیش کیا جا سکے۔پاکستان کے صوبہ بلوچستان سندھ اور خیبر پختونخواہ میں بھی فٹبال ایک مقبول کھیل ہے، خاص طور پر بلوچستان، اور کراچی میں اس کھیل کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

حکومت اور نجی اداروں کو چاہیے کہ فٹبال کی ترقی کے لیے مناسب سہولیات، گرانڈز اور تربیت فراہم کریں تاکہ علاقے کے نوجوان عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں فٹبال صرف ایک کھیل نہیں بلکہ عالمی امن، بھائی چارے اور صحت مند معاشروں کی تعمیر کا ایک ذریعہ ہے۔ "فٹبال کا عالمی دن" ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کھیل صرف تفریح نہیں بلکہ انسانی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کی ایک طاقتور قوت بھی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اس دن کی اہمیت کو سمجھیں اور فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔