وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے

اتوار 25 مئی 2025 22:20

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

استنبول کے ہوائی اڈے پہنچنے پر ترک وزیر دفاع، یشار گلر ، ڈپٹی گورنر استنبول، اردوان توران ایرمش ، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، کونسل جنرل استنبول نعمان اسلم، حکومت ترکیہ کے اعلیٰ حکام اور ترکیہ میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں نے انکا استقبال کیا۔