Live Updates

آئی جی پنجاب کی پی ایس ایل 10کا فائنل جیتنے پر لاہور قلندرز کی ٹیم کو مبارکباد

پیر 26 مئی 2025 00:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پاکستان سپر لیگ 2025 سیزن 10کا فائنل جیتنے پر لاہور قلندرز کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام ٹیموں نے پی ایس ایل 10میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے پی ایس ایل 10کا پرامن انعقاد یقینی بنانے پر پنجاب پولیس کو شاباش دی۔انہوں نے سی سی پی او لاہور، آر پی اوز راولپنڈی اور ملتان کی کارکردگی کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس سمیت پنجاب پولیس کے تمام یونٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں نے دن رات محنت کرکے ٹیموں، شائقین کرکٹ کی سکیورٹی کو یقینی بنایا۔ پنجاب پولیس نے کرکٹ سمیت تمام قومی و بین الااقوامی ایونٹس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ٹین کی سکیورٹی یقینی بنانے میں سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 10کا پرامن اور محفوظ انعقاد یقینی بنانے کے لئے شہریوں اور میڈیا کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات