
پاکستان کو نشانہ بنانے والے افغانوں کے خلاف کریک ڈائون
ٹی ٹی پی میں شامل ہونیوالے اپنے شہریوں کیخلاف کارروائی سے اسحق ڈار کے دورہ کی راہ ہموار
پیر 26 مئی 2025 12:11
(جاری ہے)
بند کمرے میں ہونے والی بات چیت سے واقف ایک ذریعے نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا ہے کہ اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار پاکستان نے محسوس کیا ہے کہ طالبان حکومت پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے میں سنجیدہ ہے۔
اس وقت اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئی تھیں لیکن اب ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ افغان طالبان نے اپنے ایسے شہریوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا ہے جنہوں نے یا تو ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی یا گروپ کا حصہ بننے کی منصوبہ بندی کی۔ذرائع نے بتایا کہ بہت سے ایسے افغانوں کو جو افغان شہریوں کو ٹی ٹی پی کے لیے بھرتی کر رہے تھے جیلوں میں ڈالا گیا۔ ذرائع نے بتایا پاکستان کے بار بار کے احتجاج کے بعد آخر کار افغان طالبان حرکت میں آگئے اور اپنے شہریوں کیخلاف کارروائی کی جس کی وجہ سے نہ صرف کے پی میں خودکش حملوں میں نمایاں کمی آئی بلکہ اسحاق ڈار کے 19 اپریل کو دورہ کابل کی راہ بھی ہموار ہوئی۔تین سالوں میں کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کا افغان دارالحکومت کا یہ پہلا دورہ تھا۔ اس دورے میں کابل کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے گی اور پاکستان نے افغان درآمد کنندگان کے لیے بینک ضمانتوں کی شرط کو ختم کیا اور افغان تجارت پر سے کچھ پابندیاں ہٹا دیں۔طالبان حکومت نے پاکستان کا اعتماد اس وقت بھی جیتا جب اس نے کچھ افغان شہریوں کو پکڑ لیا جنہوں نے پہلگام حملے کے فورا بعد پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 70 سے زیادہ دہشت گردوں کو سہولت فراہم کی تھی۔ ایک پاکستانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر کہا کہ یہ ایک مثبت آغاز ہے۔ ہمیں امید ہے کہ افغان طالبان اس راستے پر گامزن رہیں گے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
پہلی بار اتنی تباہی دیکھی، ایرانی حملوں نے اسرائیلیوں کو ہلا کر رکھ دیا
-
ایران کا 2 اسرائیلی جنگی طیارے مار گرانے، خاتون پائلٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ
-
ایران کا سرپرائز، اسرائیل کے جدید ترین دفاعی نظام کو فیل کردیا
-
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں سمیت 60 شہید
-
ایران‘ اسرائیل جنگ؛ 6 ممالک کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کی مشکلات میں اضافہ
-
دبئی کی بلند و بالا رہائشی عمارت میں آتشزدگی
-
سعودی ولی عہد اور صدر ٹرمپ کا رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد کی صورت حال پر گفتگو
-
میکسیکودنیا کا سب سے زیادہ آم برآمد کرنے والا ملک بن گیا
-
افغانستان میں ہندوکش ریجن کے قریب 4.4 شدت کا زلزلہ
-
ایران کا اسرائیل پر حملے تیز کرنے کا اعلان
-
مسجد نبویﷺ میں حجاج کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ہدایت
-
پاکستان کیخلاف فوجی جارحیت، بھارت کو 103 بلین سے زائد ڈالر کا نقصان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.