اسلام آباد ٹریفک پولیس کا قوانین کی خلاف ورزی پر سخت اقدامات کا فیصلہ ، اب بھاری جرمانے کے ساتھ گرفتاری بھی ہوگی

بغیر لائسنس، بغیر پرمٹ اور کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی تھانے منتقل ہوگی، لائن کی خلاف ورزی، ون ویلنگ اوراوورلوڈنگ پربھی بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا، سی ٹی اواسلام آباد ٹریفک پولیس

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 26 مئی 2025 11:45

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا قوانین کی خلاف ورزی پر سخت اقدامات کا فیصلہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 مئی 2025)اسلام آبادٹریفک پولیس کا قوانین کی خلاف ورزی پر سخت اقدامات کا فیصلہ ، اب بھاری جرمانے کے ساتھ گرفتاری بھی ہوگی، بغیر لائسنس،بغیر پرمٹ اور کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی تھانے منتقل ہوگی،لائن کی خلاف ورزی، ون ویلنگ اوراوورلوڈنگ پربھی بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا،اس حوالے سے سی ٹی اواسلام آباد کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین پرعمل درآمد یقینی بنائیں اور اپنی زندگی محفوظ بنائیں۔

بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب بلا تفریق کارروائیاں ہونگی۔انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے حادثے کے باعث یہ اقدامات کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

(جاری ہے)

نئے قوانین اور جرمانوں سے متعلق عوامی آگاہی مہم شروع کی جائیگی شہریوں کی جان کے تحفظ کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس اپنا کردار اداکرتی رہے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل لاہورٹریفک پولیس نے ای چالان نادہندہ ٹاپ 1000 گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا تھا۔ ای چالان کی عدم ادائیگی پر اب سرکاری گاڑیاں بھی کارروائی کی زد میں آئیں گی۔سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کاکہناتھا کہ 12 خصوصی ریکوری ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو شہر بھر میں سیف سٹی ڈیٹا کے ذریعے ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کو ٹریس کر رہی ہیں اور موقع پر جرمانے وصول کئے جا رہے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اب تک کی کارروائی میں تقریباً 300 سے زائد ڈیفالٹر گاڑیاں پکڑی جا چکی تھیں۔ حیران کن طور پر ایک ایسی موٹر سائیکل بھی پکڑی گئی جس پر 313 ای چالان تھے اور جرمانہ 3 لاکھ 35 ہزار 300 روپے تک پہنچ چکا تھا۔سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ای چالان ڈیفالٹرز میں سرکاری اداروں کی گاڑیاں بھی شامل ہیں اور ان کی علیحدہ فہرست تیار کر لی گئی تھی جلد ان پر بھی ایکشن ہوگا۔