Live Updates

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سینئر حریت رہنما سید منظور شاہ کی جانب سے مبارکباد

جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے طور پر تقرری نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے باعث فخر ہے

پیر 26 مئی 2025 16:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء) ممتاز و سینئر حریت رہنما سید منظور شاہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ سید منظور شاہ نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں، ایمانداری، حب الوطنی اور اسلامی اقدار سے وابستگی اُن کی شخصیت کا خاصہ ہیں۔

ان کی فیلڈ مارشل کے طور پر تقرری نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے باعث فخر ہے۔سید منظور شاہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا دفاع مزید مستحکم ہوگا اور کشمیری عوام کی آواز عالمی سطح پر پہلے سے زیادہ مؤثر انداز میں بلند کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کو اپنا وکیل اور فیلڈ مارشل عاصم منیر جیسے بہادر سپہ سالار کو اپنا محسن تصور کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں برصغیر میں امن کا خواب تبھی ممکن ہے جب کشمیریوں کو اُن کا جائز حق ظ حق خودارادیت ظ دیا جائے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اصولی قیادت سے کشمیری عوام کو نئی امید ملی ہے۔سید مبظور احمد شاہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر نے مظفر اباد اء کر یہ اعلان کیا کہ کشمیر کی ازادی کے لیے پاکستان نے تین جنگیں لڑی ہیں اگر دس بھی لڑنی پڑیں تو ہم لڑین گے جنرل فلیڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کے ساتھ کشمیر کے لیے چوتھی جنگ بھی لڑی اور اللہ نے اسے اور پاکستانی قوم کو بھارتی کفار کی افواج پر برتری اور فتح سے نوازا۔

پاکستان اور افواج پاکستان کے تینوان سرباہان اور کمانڈرون اور سپاہیوں کو کشمیر قوم مبارکباد دیتی ہے اور انکا شکر و احسان بھی مانتی ہے اور انہین خراج عقیدت پش کرتی ہے سید منظور شاہ نے۔کہا 1965 مین بھی اللہ نے افواج پاکستان کو فتح سے نوازا اور مسلہ کشمیر اجاگر ہوا مگر 1966 مین تاشقند مزاکرات کی میز پر وہ فتح ہار مین تبدیل اس لیے ہوی کہ جنگ بندی کر دی گء مگر بھارت کو کشمیر کو ازادی دینے کا پابند نہین کیا گیا 1971 مین ہماری قومی حالات ملک پر بھارتی حملون اور سازش کے نتیجے مین ٹیک نہی رہے ملک ٹوٹ گیا اور عالمی تسلئم شدہ مسلہء کشمیر کو شملہ معادے کے تحت باہمی قرار دیکر مزاکراتی میز پر ہار گہری ہوگء۔

سید منظور احمد شاہ نے کہا ہم جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ کی مرکزی قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ مزاکرات اور سفارتی وفود میں مقبوضہ کشمیر کی نمایندہ حریت قیادت کو شامل کیا جایے اور اب پاک فوج سفاری محاظ پر بھی حکومت کی مدد کرے تاکہ مزاکراتی میز پر پاک فوج کی فتح کو کشمیر کے حق مین استعمال کرکے سفارتی فتح بھی حاصل کی جایے۔

سید منظور احمد شاہ نے کہا کشمیری عوام کرگل سے کشتواڑ تک گلگت بلتستان سے لیکر بھمبر تک سارے پاکستان کء فتح پر شادماں جشن مناتے ہین کشمیریوں کو جابر و جارح و ظالم و قابض بھارت کے مقابلے مین ہمت اور حوصلہ ملا ہے اب کشمیری بھارتی ماظالم اور جبر ستم کو خاطر مین نہین لاتے رافیل طیارہ پاک ایر فورس کے مزایل لگنے سے اونتی پورہ ہای سکول پر گھرا اور کشمیری نوھوانوان رات کے اندھریے مین جلتے رافیل کی ویڈیو بنای اور دنیاء مین پھیلای پامپور میں دوسرے رافیل طیارہ کے گرنے کی خوشخبری ویڈیو شواہد کے ساتھ پامپور زعفران پیدا کرنے والے کشمیریون نے شوشل میڈیا کے زریعے دی۔

ان کامیابیون کو دنیاء تک پہنچانے والے کشمیر گرفتار کر لیے گیے۔سید منظور احمدشاہ نے پاکستانی اور کشمیری شہداء کی لاج رکھنے کی فیلڈ مارشل حافظ جنرل عاصم منیر سے اپیل کی ہے سید منظور احمد شاہ نے فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر افواج پاکستان اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو صحت، کامیابی اور ثابت قدمی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات