
وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی کی سعودی سفیر سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
پیر 26 مئی 2025 16:58

(جاری ہے)
وزیر ریلوے نے سعودی عرب میں کام کرنے والے لاکھوں پاکستانیوں کی مالی معاونت (ریمیٹنس) کو پاکستان کی معیشت کے لیے نہایت اہم قرار دیا اور کہا کہ یہ مالی وسائل ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
مزید برآں انہوں نے پاکستانی زائرین کی جانب سے ہر سال مقدس مقامات پر حج و عمرہ کی ادائیگی کو دونوں ملکوں کے مذہبی اور ثقافتی تعلقات کی مضبوطی کی علامت قرار دیا۔ملاقات میں وزیر ریلوے نے ریلوے سیکٹر میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون بڑھانے، تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے پر خاص زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے انفراسٹرکچر کی ترقی دونوں ملکوں کی معیشت کو تقویت دے گی اور خطے میں تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پاکستان کی ترقی میں سعودی عرب کی دلچسپی کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو ہر شعبے میں بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے سرمایہ کاری کے فروغ، تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات صرف دو ملکوں کے درمیان نہیں بلکہ ایک عظیم بھائی چارے اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں جنہیں مضبوط کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہر شعبے میں قریبی تعاون چاہتا ہے اور مستقبل میں بھی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کوشاں رہے گا۔ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ دونوں ملکوں کی ترقی میں مزید تعاون ممکن بنایا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کا جوہری صلاحیت کے حامل اور کم فاصلے تک مار کرنے والی بیلسٹک میزائلوں پرتھوی ٹو اور اگنی ون کا تجربہ
-
لاس اینجلس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے تربیتی مرکز میں دھماکے سے تین افسران ہلاک
-
عمران خان نے ججوں کے تبادلوں اور تقرریوں پر آئینی بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائرکردی
-
متنازع ٹیکس قوانین کے خلاف کراچی چیمبر آف کامرس کی کال پر ملک گیر ہڑتال جا ری
-
معرکہ حق میں شاندار کامیابی ، آئی ایس پی آر نے حقائق پر مبنی ڈاکومنٹری ریلیز کردی
-
خاندانی دشمنیاں اور اسلحے کی نمائش: ٹک ٹاک پر ابھرتا ’بدمعاشی کلچر‘
-
پولیس کا ڈاکوؤں سے 12 روز تک مقابلہ، چوری شدہ 100 بھینسیں برآمد کرلیں
-
پاکستانی شہریت حاصل کرنے والوں میں بھارتی شہری سرفہرست
-
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، اہم بین الاقوامی اداروں میں سینئر پروفیشنلز کے انتخاب اور تقرری کےعمل کا جائزہ لیا گیا
-
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات، ریاستی بیانیے کو مضبوط بنانے، عوام میں اعتماد کی فضا قائم رکھنے اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات کے تدارک کےلئے مربوط ..
-
بھارتی فضائیہ کی ناکامی پر مودی سرکار کی پردہ پوشی بے نقاب ہوگئی
-
پاکستان اور ایل سلواڈور کے درمیان کرپٹو کرنسی تعاون کی بنیاد پر تعلقات قائم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.