نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، اہم بین الاقوامی اداروں میں سینئر پروفیشنلز کے انتخاب اور تقرری کےعمل کا جائزہ لیا گیا

ہفتہ 19 جولائی 2025 12:45

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم بین الاقوامی اداروں میں سینئر پروفیشنلز کے انتخاب اور تقرری کےعمل کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتے کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں شفافیت ، میرٹ پر مبنی تقرریوں اور عالمی سطح پر پاکستان کی موثر نمائندگی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا برائے اقتصادی امور و ماحولیاتی تبدیلی ، معاونِ خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، وزیرِ مملکت برائے ریلوے، سیکرٹریز اسٹیبلشمنٹ و اقتصادی امور ڈویژن اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔\932