
بھارت کا جوہری صلاحیت کے حامل اور کم فاصلے تک مار کرنے والی بیلسٹک میزائلوں پرتھوی ٹو اور اگنی ون کا تجربہ
پرتھوی ٹو اور اگنی ون کو اڑیسہ کے انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا‘ دفاعی میزائل نظام4ہزار5سومیٹربلندعلاقوں میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے. بھارتی وزارت دفاع
میاں محمد ندیم
ہفتہ 19 جولائی 2025
13:10

(جاری ہے)
بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب تجربہ سٹریٹجک فورسز کمانڈ کی نگرانی میں کیے گئے ہیں اور اِن میں تمام عملی اور تکنیکی پہلوﺅں کی تصدیق کی گئی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کم فاصلے تک مار کرنے والی بیلسٹک میزائلوں، پرتھوی ٹو اور اگنی ون کو 17 جولائی کو اڑیسہ کے شہر چندی پور میں انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا ان لانچز میں تمام عملی اور تکنیکی پہلووں کی کامیابی سے تصدیق کی گئی ہے. وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس کامیابی پر انڈین فوج، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) اور وزارت دفاع کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ ایک قابل ذکر کامیابی ہے یاد رہے کہ دو روز قبل بھارت نے لداخ میں ”آکاش پرائم میزائل“ کا تجربہ کیا تھا وزارت دفاع کے مطابق انڈین فوج کے لیے تیار کیا گیا یہ جدید فضائی دفاعی میزائل نظام 4,500 میٹر سے بلند علاقوں میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے. وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انڈیا نے 16 جولائی کو لداخ میں آکاش پرائم میزائل کے ذریعے دو تیز رفتار بغیر پائلٹ والے فضائی اہداف کو ہائی آلٹیچیوڈ (بلندی) پر کامیابی سے تباہ کرکے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا یہ آکاش ہتھیار اس نظام کا جدید ورڑن ہے جو انڈین فوج کے لیے تیار کیا گیا ہے. ان میزائلوں کے کامیاب تجربے انڈیا اور پاکستان کے درمیان 7 سے 10 مئی تک جاری رہنے والی عسکری کشیدگی کے دو ماہ بعد سامنے آئے ہیں پرتھوی ٹو میزائل کی رینج تقریباً 350 کلومیٹر ہے اور یہ 500 کلوگرام تک ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے یہ میزائل روایتی اور جوہری دونوں طرح کے وار ہیڈز لے جانے کے قابل ہے اگنی ون میزائل کی رینج 700 سے 900 کلومیٹر تک ہے اور یہ 1,000 کلوگرام تک کا وار ہیڈ لے جا سکتا ہے یہ دونوں میزائلیں انڈیا کی جوہری دفاعی صلاحیت کا اہم حصہ ہیں.
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو سینٹ ٹکٹ دینے کی کوئی سفارش نہیں کی
-
جنگ زدہ غزہ میں معمولات زندگی پر ایک نظر
-
منڈیلا ڈے: یو این چیف کا امن، انصاف اور انسانی وقار پر زور
-
پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کے تِلوں میں تیل نہیں کہ تحریک چلا سکے گی
-
سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی شکل بدل گئی ، اب سیاسی جماعتیں خود طے کرلیتی ہیں
-
سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کا ناراض رہنماؤں کیخلاف (ن) لیگ، پی پی اور جے یو آئی سے مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ
-
یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا
-
پیٹرولیم ڈویژن کی ہدایات پر گیس کے کنویں بند کیے گئے، جس سے 1.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا
-
ملکی حالات اتنے بھی اچھے نہیں جتنے حکومت کی طرف سے بتائے جارہے ہیں
-
عطا تارڑ سانحہ سوات پر سیاست سے پہلے پنجاب اور اسلام آباد کے سانحات کا جواب دیں
-
گزشتہ چھ ہفتوں میں امدادی مقامات کے قریب 875 افراد ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ
-
وزیراعلی پنجاب نے ایئرپورٹس کے قریب حساس مقامات 30 جولائی تک کلیئر کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.