رواں ہفتے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی

پیر 26 مئی 2025 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نم آلود ہوائیں مسلسل بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ 28 مئی سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوسکتا ہے، جس کے باعث 27 مئی کی شام سے 31 مئی تک آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب، راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال اور گجرات، آزاد کشمیر ، مظفرآباد، راولا کوٹ اور باغ، گلگت بلتستان ، گلگت میں گرج چمک کے بارش کا امکان ہے۔علاوہ ازیں سکردو اور ہنزہ، خیبرپختونخوا ، پشاور، ایبٹ آباد، مردان، دیر، سوات، کوہاٹ اور ہنگو جبکہ بلوچستان ، کوئٹہ، ڑوب، زیارت اور بارکھان سمیت دیگر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں، اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔