
وزیراعلیٰ پنجاب نے ذیابیطس ٹائپ ون میں مبتلا کمسن بچوں کیلئے مفت انسولین کارڈ لانچ کر دیا
کمسن بچوں کیلئے فری انسولین پروگرام ماں کے دل کی آواز پر شروع کیا، پہلے مرحلے میں 1500بچوں کو گھر کی دہلیز پر انسولین فراہم کی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف
ثنااللہ ناگرہ
پیر 26 مئی 2025
19:34

(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کمسن واسع عدنان کی دادی سے گلے ملیں اور دیگر اہل خانہ سے بھی سلام لیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کمسن مریض واسع عدنان کا گال تھپتھپایا اور کہا کہ آپ بالکل اینجل لگتے ہو۔ تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا واسع پیدائشی طور پر ذیابیطس کا شکار ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ سالہ واسع عدنان کو کاربھجوانے کا وعدہ بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زینب وحید سے بات چیت کی اور اظہار شفقت کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زین شہزاد کی آنکھوں کے چیک اپ اور علاج معالجے کی ہدایت بھی کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر چھتوں اور گلیوں کے اطراف میں عوام کا ہجوم آمڈ آیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر بچیوں نے پر پھول نچھاور کیے اور ان کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچیوں کی درخواست پرتصاویر بھی بنوائیں۔ بزرگ خواتین نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ اپنی بیٹی کے انتظار میں صبح سے کھڑی ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو بلندیوں پر لیجائے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنی آپ کو اپنے بچوں کی فکر ہے اس سے کہیں زیادہ مجھے آپ کے بچوں کی فکر ہے۔ ذیابیطس مبتلا بچوں کی تکلیف اور پریشانی سمجھ سکتی ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کمسن بچوں کے لئے فری انسولین پروگرام ماں کے دل کی آواز پر شروع کیا گیا۔ صحت مند پنجاب ویژن کے تحت دوا یا انسولین خریدنے کی سکت نہ رکھنے والے بچوں تک حکومت خود پہنچے گی۔ بچوں کی صحت سب سے زیادہ اہم ہے۔ پہلی مرتبہ بچوں کو انسولین کے ساتھ گلو کو میٹر، ٹیسٹ سٹرپس بھی دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بچوں قوم کا مستقبل ہے ان کے لئے سارے وسائل حاضر ہیں۔ بچوں میں ذیابیطس کے مرض کا تیزی سے پھیلاؤ قابل فکر امر ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو انسولین کارڈ پروگرام کے بارے میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ فری انسولین پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 1500 بچوں کو گھر کی دہلیز پر انسولین فراہم کی جائیگی۔ پاکستان پوسٹ کے رائیڈر خصوصی ایپ پرانسولین کارڈ سکین کرکے تصدیق کریں گے۔ سی ایم انسولین کارڈ کی سکیننگ کے بعد مریض کو انسولین ملے گی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان پوسٹ کے رائیڈر کولڈ چین سسٹم کے تحت گھر گھر جاکر ٹائپ ون ذیابیطس بچوں کے لئے تین ماہ کے لئے درکار انسولین مہیا کریں گے۔ صرف سہ ماہی چیک اپ کے لئے ہی ہسپتال جانا پڑے گا۔ ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا بچے این سی ڈی کلینک، مریم نوازہیلتھ کلینک یا ہیلتھ لائن ایپ 1033پر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا بچوں کے لئے ڈسٹرکٹ یاتحصیل ہیڈکوارٹر میں سہ ماہی فالو اپ چیک اپ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
سوڈان کی خانہ جنگی علاقے میں صحت کے بحران کا موجب، ڈبلیو ایچ او
-
موسمیاتی آفات کے نقصانات سابقہ اندازوں سے دس گنا زیادہ، یو این رپورٹ
-
شام: پابندیوں کا خاتمہ معاشی بحالی اور قیام امن کے لیے خوش آئند، آئی او ایم
-
اردن کے محمد ضیف اللہ حمود عالمی عدالت انصاف کے جج منتخب
-
8 ممالک کا عید الاضحٰی 6 جون کو منانے کا اعلان
-
پاکستان: تمباکو نوشی پر سالانہ خرچہ 2.5 ارب ڈالر، 164,000 جانیں
-
پاکستان نے انڈیا کے ساتھ جو کچھ کردکھایا ہے وہ 10فیصد بھی نہیں ہے
-
5 ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا
-
مئی میں دسمبر جیسا موسم، مشہور سیاحتی مقام پر برفباری کا آغاز ہو گیا
-
میں علیمہ خان سے پوچھتا ہوں کہ کیا عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ یا حکومت نے چھوڑنا ہے؟
-
مودی پاکستان کو ایک نقصان پہنچائے گا تو پاکستان 4گناہ زیادہ نقصان پہنچائے گا
-
ذی الحج 1446 ہجری کے چاند کی پہلی تصویر سامنے آ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.