Live Updates

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 2 ہزار 600 روپے کی کمی ہوگئی

سونے کی قیمت کم ہوکر 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی ہے، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 228 روپے کی کمی ہوئی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 مئی 2025 19:51

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 2 ہزار 600 روپے کی کمی ہوگئی
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 26 مئی 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، لیکن آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی تھی، لیکن آج سونے کی قیمت میں 2 ہزار 600 روپے کمی ہوگئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی کم ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 228 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ دس گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ ایک ہزار354 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 26 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 331 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ یاد رہے گزشتہ کاروباری ہفتے میں ہفتہ کے روز بھی سونے کی قیمت میں 3 ہزار100 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے باعث فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے گئی تھی۔

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران 2.652ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ہواہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.997ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.607 ارب ڈالر تھا، 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 16.649ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.447 ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.202ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

جاری مالی سال کے آغاز سے لے کراب تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طورپر 2.057 ارب ڈالر اور بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 595 ملین ڈالر کا اضافہ ہواہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات