Live Updates

جو آج تک کوئی نہ کر سکا، وہ لاہور قلندرز نے کر دکھایا

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی 23 سالہ تاریخ کا شاندار ترین ریکارڈ اپنے نام کرنے والی دنیا کی واحد ٹیم بن گئی

muhammad ali محمد علی پیر 26 مئی 2025 21:51

جو آج تک کوئی نہ کر سکا، وہ لاہور قلندرز نے کر دکھایا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 مئی 2025ء ) جو آج تک کوئی نہ کر سکا، وہ لاہور قلندرز نے کر دکھایا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی 23 سالہ تاریخ کا شاندار ترین ریکارڈ اپنے نام کرنے والی دنیا کی واحد ٹیم بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کا میلہ لوٹ کر لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی 23 سالہ تاریخ میں کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل جیتا۔ لاہور میں کھیلےگئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کوئٹہ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز نے 202 رنزکا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا اور تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا، اس شاندار جیت کے ساتھ لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا ریکارڈ بھی بنا دیا۔

لاہور قلندر نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کے کسی بھی فائنل کا سب سے کامیاب ہدف کا تعاقب کیا اور پہلی مرتبہ کسی ٹی ٹونٹی فائنل میں کوئی ٹیم اتنا بڑا ہدف عبور کر پائی۔ اس سے قبل ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے بڑا کامیاب ہدف کا تعاقب 200 رنز کا آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے نام تھا۔ اب لاہور قلندرز کسی بھی ٹی ٹوئنٹی فائنل میں 200 سے زائد رنز کا ہدف عبور کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔
                                    
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات