ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا سندھ کے سابق گورنر کمال الدین اظفر کے انتقال پر اظہار تعزیت، لواحقین کو صبر کی تلقین

پیر 26 مئی 2025 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا سندھ کے سابق گورنر کمال الدین اظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں مرکزی کمیٹی کا کمال الدین اظفر کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالی کمال الدین اظفر کی مغفرت فرمائے،انکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین سمیت تمام عزیز و اقارب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے