ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ای-کچہری (کل) ہیڈکوارٹرز کراچی میں ہوگی

پیر 26 مئی 2025 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی(پی اے اے) ای-کچہری کل منگل کو ہیڈکوارٹرز کراچی میں ہوگی۔ پیر کوپی اے اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ای-کچہری میں مسافر حضرات اپنی شکایات/سوالات/رائے براہ راست پیش کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی اے اے (ای وی ایم) ذیشان سعید ای-کچہری کی میزبانی کریں گے۔ ای-کچہری صبح 11:00 بجے ائیر پورٹس اتھارٹی کے فیس بک پیج پر لائیو اسٹریم کی جائے گی۔ای کچہری کے دوران ڈپٹی ڈائیریکٹر جنرلز اور دیگر شعبوں کے ڈائریکٹرز بھی موجود ہوں گے، مسافر اپنے سوالات اور رائے کمنٹ باکس میں لکھ سکیں گے۔ شرکت کنندگان سے گزارش ہے کہ شکایات کے ساتھ رابطہ نمبر ضرور فراہم کریں۔