Live Updates

[قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش پر شدید تشویش کا اظہار‘غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

منگل 27 مئی 2025 03:40

۱اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2025ء)قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ وہ کراہی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرے۔ کمیٹی کا موقف تھا کہ یں نہایت نامناسب امر ہے کہ بل ادا کرنے والے صارفین کو یوٹیلیٹی بل ادا نہ کرنے والوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے۔

کمیٹی نے اپنے صارفین کو اوسط کھپت کی بنیاد پر بل نہ دینے کی بھی ہدایت کی۔ کمیٹی کا اجلاس پیر کی صبح ایم این اے نزہت صادق کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کراچی میں اوور بلنگ، ڈسٹرکٹ مانسہرہ میں پروٹیکٹوریٹ آف ایمیگرنٹس آفس کے قیام، سندھ اور کے پی کے میں تباہ شدہ سڑکوں کی بحالی اور بلوچستان میں گیس صارفین کو اوور بلنگ کے حوالے سے وزراء کی جانب سے ایوان میں دی گئی یقین دہانیوں پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) کی طرف سے ایم این اے سردار نبیل احمد گبول کے توجہ دلاؤ نوٹس پر ایوان کے فلور پر دی گئی یقین دہانی پر عمل درآمد رپورٹ پر بحث کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کے ای ایس سی کراچی کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر لوڈشیڈنگ اور اپنے صارفین کو اوسط بل بھیج رھی ھے جس کی بدولت کراچی کے لوگوں کے مثائل میں اصافہ کر رہی ہے۔

کمیٹی نے کے ای ایس سی کی انتظامیہ کو مذکورہ دونوں مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے مزید ہدایت کی کہ کنڈا کلچر کیے مسلے سے نمٹنے اور لوگوں کو میٹرنگ سسٹم میں لانے کے لیے شہر کے منتخب نمائندوں کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کرے۔ کے ای ایس سی انتظامیہ نے کمیٹی کو بتایا کہ سال 2024 کے دوران بقایا بلوں، کنڈا کلچر اور نان میٹرنگ کی مد میں 44 ارب روپے جمع ہو چکے ہیں۔

کمیٹی نے تیس دن کے بعد اپنی سفارشات پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا۔کمیٹی نے وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی طرف سے ضلع مانسہرہ میں پروٹیکٹوریٹ آف ایمیگرنٹس آفس کے قیام کے لیے دی گئی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا، ایم این اے شہزادہ گستاخ خان کی طرف سے پیش کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت نے مانسہرہ کے بجائے ایبٹ آباد میں مذکورہ دفتر کے قیام کی منظوری دی تھی جو صرف 24 کلومیٹر دور ھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ دفتر ہزارہ ڈویژن اور ان سے ملحقہ علاقوں کو سہولت فراہم کرے گا۔ کمیٹی نے سیلاب سے تباہ ہونے والی شاہراہوں کی مرمت اور چکدرہ اپر دیر روڈ کی مخدوش حالت کے بارے میں وزیر کی طرف سے دی گئی دو یقین دہانیوں پر وزارت مواصلات کی طرف سے پیش کی گئی عمل درآمد رپورٹ پر بحث کرتے ہوئے وزارت اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (NHA) کو ہدایت کی کہ وہ دونوں سڑکوں پر کام شروع کریں۔

کمیٹی نے این ایچ اے کو آئندہ مون سون کے پیش نظر سڑکوں کی بحالی اور دیکھ بھال کے لیے حکمت عملی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ کمیٹی نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے تحت سڑکوں اور شاہراہوں کے لیے معمول کی دیکھ بھال کے بجٹ کی تفصیلات بھی طلب کیں۔ کمیٹی نے بلوچستان میں گیس پر اوور بلنگ اور اضافی چارجز کے حوالے سے ایم این اے حاجی جمال شاہ کاکڑ کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی یقین دہانی پر بحث کرتے ہوئے اوور بلنگ کے مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت کی۔

کمیٹی کو ایس ایس جی سی ایل حکام نے بتایا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایت پر بلوچستان میں گیس صارفین سے خصوصی ٹیرف وصول کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور گیس صارفین کو گیس کے بل کے فیصلے کی روشنی میں وصول کیے جائیں گے۔ اجلاس میں ایم این ایز راجہ قمر الاسلام، منیبہ اقبال، شگفتہ جمانی، شاہدہ رحمانی، آسیہ اسحاق صدیقی، حاجی امتیاز احمد چوہدری، شفقت عباس، حمید حسین، علی افضل ساہی بذریعہ زوم، سردار نبیل احمد گبول، شہزادہ محمد گشتاسپ خان، ڈاکٹر نفیسہ شاہ (زوم کے ذریعی) محبوب شاہ، حاجی جمال شاہ کاکڑ، سیکرٹری وزارت پارلیمانی امور، ایڈیشنل سیکرٹری پارلیمانی امور، محکموں کے دیگر افسران نے شرکت کی۔.... اعجاز خان
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات