
قرض میں ڈوبی فیملی نے اجتماعی خودکشی کرلی
فیملی ایک پروگرام میں شرکت کیلئے گئی تھی، واپسی پر سب نے خودکشی کرلی، بھارتی میڈیا
منگل 27 مئی 2025 15:51
(جاری ہے)
عینی شاہدین کے مطابق سب سے پہلے مقامی رہائشیوں نے گاڑی میں موجود لوگوں کو پریشانی کی حالت میں دیکھا۔
انہوں نے کوشش کی کہ کار کا دروازہ کھول کر انہیں نکالا جائے اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔پنیت نامی ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ ہمارے گھر کے قریب پیش آیا۔ کسی نے بتایا کہ ایک کار باہر کھڑی ہے جس پر تولیہ ڈالا گیا ہے۔ جب ہم نے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ وہ بابا کے پروگرام میں آئے تھے اور ہوٹل نہیں ملا، اس لیے کار میں سو رہے ہیں۔ ہم نے انہیں گاڑی ہٹانے کو کہا۔ اس کے بعد ہم نے دیکھا کہ وہ آپس میں الٹیاں کر چکے تھے، تب ہم نے ایک شخص کو کار سے نکالا۔پنیت نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے ایک فرد کو نکالا تو وہ واحد شخص تھا جو سانس لے رہا تھا، باقی سب بے ہوش تھے۔متاثرہ شخص کے آخری الفاظ سناتے ہوئے پنیت نے کہا کہ اس نے کہا کہ وہ بھی پانچ منٹ میں مر جائے گا کیونکہ اس نے بھی زہر کھا لیا ہے۔ ہم قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بعدازاں خاندان کے تمام افراد کو اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ خودکشی کرنے والے افراد میں 42 سالہ پریوین مِتل، ان کے والدین، اہلیہ، اور تین بچے (دو بیٹیاں اور ایک بیٹا) شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔ فرانزک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ ہم تمام شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تجزیہ کریں گے۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے پنچکولہ کے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
چاہتا ہوں دنیا میں امن قائم ہو اور سب تجارت کریں
-
واشنگٹن میں منعقدہ خالصتان ریفرنڈم میں بڑی تعداد میں سکھوں کا حق رائے دہی
-
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ خدمت دینے کا اعلان
-
دبئی پولیس ای اسپورٹس ٹورنامنٹ اختتام پذیر
-
ابوظہبی میں پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل کی جانب سے یومِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد
-
کویت میں پہلی بار ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے سنہری موقع
-
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن 24 اگست سے دبئی میں شروع ہوگا
-
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب
-
جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر پیرس کے نواحی علاقے میں ایک روزہ نیزہ بازی ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد
-
آرامکو 90 ارب ڈالر مالیت کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے،صدر کمپنی
-
یورپ ہمارے میزائلوں کی پہنچ میں ہے، ایران
-
پاکستان چیمپئنز دو بار فائنل میں جیت کے قریب، تیسری بار کی امید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.