نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بلوچستان کیمپس کوئٹہ میں انڈر گریجویٹس

منگل 27 مئی 2025 22:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2025ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بلوچستان کیمپس کوئٹہ میں انڈر گریجویٹس پروگرام کے تحت کمپیوٹر سائنس اینڈ سول انجینئرنگ میں گریجویشن مکمل کرنے والے تیسری بیج کے طلبا کے اعزاز میں ایک شاندار پروگرام منعقد کیا گیا۔ تقریب کی مہمان خاص صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی تھے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ نسٹ جیسے پاکستان کے ٹاپ تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انھیں اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔ آج کے بچے کل کے ہمارے لیڈر ہونگے ملک کی باگ ڈور انھی کی ہاتھوں میں ہوگی اگر یہ ہنرمند ہونگے تو ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار اداکرسکیں گے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں صوبائی وزیر نے گریجویشن مکمل کرنے والے طلبا کے مختلف ٹریڈز کے حوالے سے قائم کئے گئے سٹالز کا معائنہ بھی کیا اور ان کے کاوشوں کو سراہا۔ قبل ازیں نسٹ یونیورسٹی کے ڈین مغیث اسلم نے صوبائی وزیر کو نسٹ آنے پر خوش آمدید کہا اور یونیورسٹی میں اٹھائے اقدامات کے بارے میں بریفننگ بھی دی۔ بعدازاں مہمان خصوصی صوبائی وزیرتعلیم راحیلہ درانی اور نسٹ بلوچستان کے ڈین مغیث اسلم نے سول اور کمپیوٹرانجینئرنگ میں گریجویشن مکمل کرنے والے طلبا وطالبات میں اسناد تقسیم کئے۔