
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز (بدھ)سے شروع ہوگی
منگل 27 مئی 2025 22:51
(جاری ہے)
ہمارے کئی کھلاڑیوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی ہے، جو دنیا کے سب سے زیادہ مسابقتی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے۔
ہم اس فارم اور مومینٹم کو اس سیریز میں لے جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش ایک باصلاحیت ٹیم ہے اور ان کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ شائقین سے گزارش ہے کہ وہ بڑی تعداد میں سٹیڈیم آئیں اور نہ صرف پاکستان ٹیم بلکہ کھیل کے جذبے کی بھی حمایت کریں۔بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس کا کہنا ہے کہ لاہور پہنچنے کے بعد ٹیم کا ٹریننگ سیشن بہت عمدہ رہا ہے۔ ہمارے لڑکے تیز اور فوکسڈ نظر آرہے ہیں اور پاکستان کے چیلنج کو سمجھتے ہیں۔ یہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے آگے بڑھنے کا بہترین موقع ہے۔ ہم آئندہ سال کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی تیاری کر رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کیا ہے، جس میں سابق ٹیسٹ کپتان عامر سہیل اور رمیز راجہ، ٹیسٹ کرکٹر بازید خان، بنگلہ دیش کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر اطہر علی خان اور مائیک ہیز مین شامل ہیں۔ زینب عباس سیریز کی پریزینٹر ہوں گی۔سیریز کے میچز پاکستان میں اے سپورٹس اور ٹین سپورٹس پر براہ راست نشر کیے جائیں گے، جب کہ تماشا اور ٹیپمیڈ ایپس پر بھی میچز براہ راست دیکھے جا سکیں گے۔ پی سی بی کے براڈکاسٹ پارٹنرز کے ذریعے 24 مکمل ہائی ڈیفینیشن کیمروں سے دنیا بھر میں براہ راست کوریج دی جائے گی۔بین الاقوامی سطح پر میچز کرک بز (مشرق وسطی اور شمالی افریقہ)، ٹی سپورٹس (بنگلہ دیش)، ٹیپمیڈ (بنگلہ دیش)، اے آر وائی (برطانیہ)، ڈائیلاگ (سری لنکا)، سپر اسپورٹس (افریقہ) اور ولو ٹی وی (شمالی امریکا) پر نشر ہوں گے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے 33 سال بعد بھی ٹیسٹ کرکٹ کا منفرد ریکارڈ تاحال عمران خان کے نام
-
جنوبی افریقہ کی تاریخی فتح، آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
-
ٹمبا باووما بغیر کوئی میچ ہارے ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹائٹل جیتنے والے پہلے کپتان بن گئے
-
آئی پی ایل میچ میں لائٹس بند ہونے کی وجہ پاکستان تھا، خواجہ آصف کے بیان نے بھارتیوں میں ہلچل مچا دی
-
میچ کے دوران بھی طعنہ سننے کو ملا، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ جیت کر 'چوکرز' کے لیبل کو اتار پھینکا، افریقی کپتان
-
آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ میں گیندوں اور متبادل کھلاڑیوں سے متعلق قوانین میں تبدیلی کردی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز چھ ریجنز میں ہو گیا
-
گوجرانوالہ کے سپوت نوح دستگیربٹ نے پھر تاریخ رقم کر دی، دوسری بار ورلڈ سٹرانگ مین قرار
-
شاہ زین ملک نے صدر ، یعقوب قادری کو کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سکریٹری کے طور پر منتخب
-
حکومت فٹبال کی بحالی میں مکمل معاونت فراہم کرے گی، اسحاق ڈار
-
نیشنزہاکی کپ‘ پاکستان کل ملائیشیا کے مدمقابل آئے گا
-
جنوبی افریقہ نے ’چوکرز‘ کا لیبل اتار پھینکا، 27 سال بعد آئی سی سی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.