
1998 میں حکومت وقت پریشان تھی اورایٹمی دھماکے کرنے سے ہچکچا رہی تھی
پاکستان کو دھماکے کرنے کی صورت پابندیوں کی دھمکی مل رہی تھی، جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ نے پورے پاکستان میں جلسے اور مارچ کئے اور حکومت پرد باؤڈالا کہ وہ ایٹمی دھماکے کرے، امیر جماعت اسلامی کا دعوٰی
محمد علی
جمعرات 29 مئی 2025
00:41

(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم تکبیر و قدیر کے موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر فاتحہ خوانی سے قبل ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
امیر جماعت نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اور ہم اس کے محافظ ہیں، ابھی ہم نے کشمیر آزاد کرانا ہے،بھارت سے مذاکرات میں کشمیر بات چیت کا ایجنڈا نہیں تو کوئی بات نہیں ہونی چاہیے۔ عالمی طاقتیں پاکستان کو تقسیم اور کمزور کرنا چاہتی ہیں، قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر انھیں ناکام بنائیں۔ اس موقع پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کی قبر پر پھول نچھاور کئے گے، امیرجماعت نے مرحوم کے لئے بلندی درجات کی دعا کی۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، سیکریٹری ضلع زبیر صفدر، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر انعام الرحمن سمیت دیگر رہنما، مرد، خواتین اور بچے بڑی تعداد میں موجود تھے۔ امیر جماعت نے کہاکہ آج ہم 28 مئی کو یوم تکبیر کو یوم قدیر کے طور پر منا رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ1998میں جب بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے توپاکستان میں بے چینی بڑھ گئی تھی،بھارت کو بڑی طاقتوں کی حمایت تھی،پاکستان کو دھماکے کرنے کی صورت پابندیوں کی دھمکی مل رہی تھی۔ حکومت وقت پریشان تھی اورایٹمی دھماکے کرنے سے ہچکچا رہی تھی،جماعت اسلامی، اور اسلامی جمعیت طلبہ نے پورے پاکستان میں جلسے اور مارچ کئے اور حکومت پرد باؤڈالا کہ وہ ایٹمی دھماکے کرے، 28 مئی کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کردیئے اوراس کے بعد پاکستان ناقابل تسخیر ہوگیا، دنیا بھر میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ عالمی قوتوں نے شروع کی اور ہر دن وہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں میں اضافہ کررہے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ملک کو دنیا بھر میں ممتاز بنا دیا۔ امیر جماعت نے کہا کہ ہمارا دشمن ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے،ایٹمی قوت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا پاکستان کے لیے تحفہ ہے۔ ہم اس عظیم محسن کو یاد کرنے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کوکبھی تسلیم نہیں کیا مودی کی تقریر سے دو قومی نظریہ زندہ ہورہاہے، مودی دھمکی دے رہاہے کہ میں گولی چلاؤں گا، مودی گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے۔ امیر جماعت نے کہا کہ بھارت کو ہم نے شکست فاش دی ہے،بھارت نے مساجد اور سویلین پر بمباری کی تو ہم نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، جن جہازوں پر بھارت کو ناز تھا ان کو گرا دیا ہے اب بحث ہورہی ہے کہ 4 رافیل گرے ہیں یا 6 گرے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مودی اپنے لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے تقریریں کررہاہے۔ مودی جتنی بڑھکیں مارتا ہے اس کے ووٹ اتنے ہی کم ہوں گے، 68کروڑ بھارتی عوام کو بیت الخلا کی سہولت دستیاب نہیں،عالمی طاقتیں پاکستان کو تقسیم اور کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ بھارت میں سکھوں کی تحریک چل رہی ہے، بھارت امریکہ اور کینڈا میں جاکر سکھوں کو قتل کرنے سے دنیا بھر میں ناقابل اعتبار بن گیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بھارت میں دلتوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہاہے۔ بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں، مودی ایسی باتیں کررہاہے جیسے دنیا کو فتح کردے گا، مودی کا ہندوتوا کا خواب ہے جس کے تحت یہ سارے مظالم کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی اور مظالم کئے جارہے ہیں،مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدل رہے ہیں، یہ دہشت گردی ہے،اس کے خلاف دنیا کو کھڑا ہونا ہوگا، اسرائیل بھارت کا دوست ہے، اسرائیل بچوں کو جلارہاہے، بچوں کو گولیاں مار رہاہے۔ پہلگام کے واقعہ کے بعد اسرائیل نے بھارت کی مدد کی۔ انھوں نے کہا کہ جب تک بھارت پاکستان پر حملہ کررہاتھا امریکہ چپ تھا جب پاکستان نے بھارت کے فوجی ائیرپورٹ پر حملے کئے، اس پر سائبر حملہ کیا اوربھارت کو شکست ہوئی تو فوراً امریکہ جنگ بندی اور ثالثی کے لیے آگیا۔ امیر جماعت نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل بھارت سے مذاکرات کے حوالے سے بیان دیا ہے مذاکرات کا ایک ہی ایجنڈا ہے وہ کشمیر ہے، کشمیر کے بغیر تجارت پر بات نہیں ہوگی، امن سے رہنا ہے تو کشمیر سے بھارتی فوج نکلے اور کشمیریوں کو حق خوداردیت دیا جائے، اگر اس پر بات نہ کی گئی تو وزیراعظم کو بھی عوام وہاں بھیج دیں گے جہاں مودی ہے۔ کشمیر کے بغیر آلو پیاز اور لوہے،سٹیل کی تجارت کی بات عبث ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالقدیر ایک علامت ہے، وہ محسن پاکستان ہے، پاکستان کی ایٹمی طاقت کو مسلمان اپنی حفاظت اور قوت سمجھتے ہیں۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو آج شائع ہونے والے اشتہاوں سے نکال دیا ہے، شہباز حکومت نے یوم تکبیر کے اشتہارات پر اپنے اور بھتیجی سمیت خاندان والوں کی تصاویر لگائیں مگر ڈاکٹر عبد القدیر کی تصویر نہیں لگائی، یہ باعث شرم ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ سے حکومت اور اپوزیشن نہ ڈرے، سابقہ حکومت نے ڈاکٹر عبد القدیر کے جنازے میں بھی شرکت نہیں کی، پوری قوم ایٹمی پروگرام اور افواج پاکستان پر فخر محسوس کرتی ہے۔ امیر جماعت نے کہا کہ ہمارے ایٹمی سائنسدانوں نے سرکاری اداروں میں تعلیم حاصل کی تھی، آج سرکاری تعلیم مہنگی ہے۔ یہ ملک کسی آرمی چیف،سیاست دان بیوروکریٹ اور جج کا نہیں، یہ ملک عوام کا ہے۔ نوجوانوں سے اپیل کرتاہوں کہ پاکستان کے خلاف کسی کارروائی میں شامل نہ ہوں نفرت نہ پھیلائیں۔ دشمن کی وجہ سے پاکستان دولخت ہوا۔ انھوں نے کہا کہ50سال کے بعد آج بنگلہ دیش کی عوام نے بھارت کے حمایتوں کو نکال دیا ہے۔ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ڈاکٹر اظہر کی سپریم کورٹ سے رہائی پاکستان کی فتح ہے، پاکستان ہمارا نظریہ عقیدہ ہے۔ امیر جماعت نے کہا کہ حکومت قوم میں یکجہتی پیدا کرے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مسائل کو ختم کیا جائے۔ یہ ملک ہمارا ہے اور ہم اس کے محافظ ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تاریخ کے دو رُخ | ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے فیملی ہومز، ایک دیرینہ خواب کی تعبیر
-
جرمنی میں مستحق شہریوں کو 47 بلین یورو کی ریکارڈ ادائیگیاں
-
لاہور میں غیر اخلاقی تقریب پر پنجاب حکومت کا نوٹس، مرکزی ملزم سمیت متعدد افراد گرفتار
-
اسلام آباد میں ’غیر قانونی‘ مساجد کے تنازع کا حل کیا ہے؟
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 20، 20 لاکھ روپے کا اعلان
-
امریکہ اور بھارت کا تجارتی تنازعہ شدت اختیار کرگیا، ٹرمپ نے مذاکرات منسوخ کردیئے
-
عوام ایکسپریس چند روز میں دوسری بار حادثے کا شکار، ایک مسافر جاں بحق 19 زخمی
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.