
ملک کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں، حادثات میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
منگل 27 مئی 2025 21:50
(جاری ہے)
دوسری جانب، پشاور میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، تیز ہواؤں کے باعث حیات آباد اسٹیڈیم کی گرل گاڑی پر گرگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو حکام کے مطابق پشاور میں آندھی اور طوفان سے اب تک 5 افراد زخمی ہوئے، متنی میں چھت و دیوار گرنے سے 3 افراد جب کہ دیگر حادثات میں 2 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق بدرشی محلہ رحیم آباد میں آندھی طوفان کی وجہ سے دیوار گرنے کی اطلاع موصول ہوئی، دیوار کی زد میں آنے کے باعث انیس اکبر زخمی ہوا، ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔صوبائی کے گاؤں مانکی میں آج شدید آندھی اور طوفان کی وجہ سے گاوں مانکی محلہ شہید آباد میں چاردیواری اور چھت گرنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق جب کہ ان کی والدہ اور ایک بچی زخمی ہوگئی، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب زیارت چم باجا میں طوفانی بارش کی وجہ سے باڑے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا ملبے تلے دب گئے، مقامی افراد نے زخمیوں ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔سوات اور اطراف میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔لوئر کوہستان میں تیز بارش سے شاہراہ ریشم بند ہوگئی، مختلف مقامات پر سیلابی ریلے شاہراہ ریشم پر بہنے سے ٹریفک معطل ہوگئی جب کہ برساتی ریلے میں قربانی کے جانور بھی بہہ گئے۔خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے شہر بشام میں ولیج کونسل لوسر شنک میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں حق اور 6 افراد بے ہوش ہوگئے۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.